پتا لگایا جائے ثاقب نثار کو سیکرٹری قانون سے جج کیسے بنایا گیا:نواز شریف  

پتا لگایا جائے ثاقب نثار کو سیکرٹری قانون سے جج کیسے بنایا گیا:نواز شریف  
image by facebook

اسلام آباد:پاکستان کے نااہل قرار دیئے جانیوالے سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو یعنی نیب کو یہ تحقیقات بھی کرنی چاہیں کہ پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو پہلے سیکریٹری قانون اور پھر جج کیسے بنایا گیا۔


اسلام آباد میں کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اب عوام، سول سوسائٹی، وکلا برادری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سب اس بات پر متفق ہیں کہ عدلیہ میں اصلاحات ہونی چاہیں۔

وزیراعظم کا دورہ کراچی ناکام ، لوڈ شیڈنگ کا "مصنوعی عذاب" برقرار ، عوام کے ساتھ عوامی نمائندوں کی بھی دہائیاں ، سندھ اسمبلی اجلاس اندھیرے میں ڈوب گیا ، انتظار کے بعد اجلاس موخر کرنا پڑ گیا۔

وزیراعظم کی ہنگامی بنیادوں پر "آنیاں جانیاں"کسی کام نہ آئیں ، کراچی والوں کو صرف وقتی ریلیف کا لالی پوپ مل سکا ، کے الیکڑک کو اضافی گیس کی فراہمی پھر بھی رہائشی و صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ جوں کی توں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی واپسی کی دیر تھی ، کے الیکڑک نے پھر 10 سے 14 گھنٹے کی ، لوڈ شیڈنگ کر کے لوگوں کو ٹھینگا دکھا دیا۔

گیس نہیں ، بجلی نہیں اور اب پانی کی قلت کا بھی سامنا ، شہر قائد کے باسیوں کے گلے بھی خشک ، پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔