سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے اسلیے اسلام آباد جا رہا ہوں: عمران خان

سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے اسلیے اسلام آباد جا رہا ہوں: عمران خان
کیپشن: عمران خان کی میڈیا سے گفتگو، فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے اسلیے اسلام آباد جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آج لاہور میں اہم سیاسی شخصیات ملاقات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنا تھا، لیکن وہ اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر اچانک اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے رہنما چوہدری سرور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا پیغام کارکنوں تک پہنچائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ’سنجو‘کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا
 اس سے پہلے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالی کسی کی زندگی بدلنے کیلئے جھٹکا ضرور دیتا ہے کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے بہت متاثر تھا، تاہم والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال نہیں ہے اور کسی نے نہیں سوچا غریب اپنا علاج کیسے کرائے اور تب سوچا ایسا ہسپتال پاکستان میں بناؤں کہ کسی کو پاکستان سے باہر نہ جانا پڑے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
 

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں