کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ، وزیراعظم کا دورہ بھی کام نہ آیا

کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ، وزیراعظم کا دورہ بھی کام نہ آیا
کیپشن: image face book

کراچی : وزیراعظم کا وعدہ بھی کام نہ آیا ، کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو ، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی اندھیرے ، کے الیکٹرک نے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرنا شروع کر دیا۔

وزیراعظم کا دورہ کراچی ناکام ، لوڈ شیڈنگ کا"مصنوعی عذاب"برقرار ، عوام کے ساتھ عوامی نمائندوں کی بھی دہائیاں ، سندھ اسمبلی اجلاس اندھیرے میں ڈوب گیا ، انتظار کے بعد اجلاس موخر کرنا پڑ گیا۔

وزیراعظم کی ہنگامی بنیادوں پر "آنیاں جانیاں"کسی کام نہ آئیں ، کراچی والوں کو صرف وقتی ریلیف کا لالی پوپ مل سکا ، کے الیکڑک کو اضافی گیس کی فراہمی کے باوجود بھی رہائشی و صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جوں کی توں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی واپسی کی دیر تھی کے الیکڑک نے پھر 10 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کر کے لوگوں کو ٹھینگا دکھا دیا ، گیس نہیں ، بجلی نہیں اور اب پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔