باکسر عامر خان کے ہاں ایک اور ننھی پری کی آمد

باکسر عامر خان کے ہاں ایک اور ننھی پری کی آمد
کیپشن: فوٹو: انسٹاگرام

لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناوں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کر دی، عامر خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی علینا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پاونڈ 3 اونس ہے۔اس سے قبل عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو 4 سال کی ہو چکی ہیں۔عامر خان نے اس پیغام کو اپنے ٹوئٹر  اکاونٹ پربھی جاری کیا۔  

3f11be9c1ce95a5ff1c60d48bccfd763



یادرہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں واپس اترے تھے اور انہوں نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔