نیازی اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

نیازی اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: image by face book

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے عمران خان اور آصف زرداری پر تنقیدی وار ، نیازی اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر تنقیدی وار ، نیازی اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ نیازی اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، سابق کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک پر غربت ، افلاس اور جہالت کے اندھیرے چھائے رہے۔

انھوں نے کہا کہ یہی عناصر ایک بار پھر اقتدار حاصل کر کے وسائل کی لوٹ مار کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ادھر احتساب عدالت کے باہر طلال چودھری نے کپتان کو باونسر کراتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب اتنے لوٹے جمع کریں گے تو پارٹی سے ضمیر فروش ہی نکلیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارلیمنٹ کو نظر انداز کرتے ہیں۔