مہران کو بھول جائیں، سستی ترین جدید پاکستانی کار متعارف

مہران کو بھول جائیں، سستی ترین جدید پاکستانی کار متعارف
کیپشن: یونائیٹڈ کمپنی کار، فائل فوٹو

لاہور: یونائیٹد آٹوز نے پاکستانی مارکیٹ میں سوزوکی مہران کی بادشاہت ختم کرنے کیلئے براوئو نامی کار میدان میں لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹد آٹوز کی یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کیلئے متعارف کرائی جارہی ہے۔ یونائیٹڈ کمپنی کا وعدہ ہے کہ براوئو سستی گاڑیوں کے مقابلے پر بہتر حریف ثابت ہوگی۔ جس میں بین الاقوامی سطح کے حفاظتی اور ڈرائیو فیچرز کم قیمت پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے اسلیے اسلام آباد جا رہا ہوں: عمران خان
 رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے پہلے کمپنی نے گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان میں جمع کرائی تھی اور یہ گاڑی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آرہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان علاقائی روابط کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف
 رپورٹ کے مطابق اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہوسکتے ہیں۔ اس میں 800 سی سی کا تھری سلینڈر انجن کی موجودگی کا امکان ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 7 لاکھ کے قریب ہوسکتی ہے تاکہ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دی جاسکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں