اسحاق ڈار نے ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا پاکستان جانے سے معذرت کر لی

اسحاق ڈار نے ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا پاکستان جانے سے معذرت کر لی
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن :سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میرے دل کا مسئلہ ہے اس لیے ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا پاکستان واپس نہیں جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق غیر فعال وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیف جسٹس کی جانب سے جاری کے گئے طلبی کے نوٹس پر ردعمل دیا ہے۔ انٹرویو میںسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں دل کی بیماری ہے۔ وہ لندن میں کسی دوسرے مقصد کیلئے نہیں بلکہ علاج کے غرض سے موجود ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ انہیں پاکستان جانے کی اجازت مل جائے۔ تاہم اس کیلئے انہیں ڈاکٹرز کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کو 8 مئی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔