فٹ بالر لیونل میسی نے زیادہ آمدنی میں رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

فٹ بالر لیونل میسی نے زیادہ آمدنی میں رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: لیونل میسی، فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: بارسلونا اور ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے زیادہ آمدنی میں اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ منیجرز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوزے مورینیو سب پر بازی لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ سیزن میں 126 ملین یوروز آمدنی کے ساتھ لیونل میسی اپنے تمام حریفوں سے کہیں آگے ہیں جہاں ان کے سب سے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو نے 18-2017 سیزن میں 94ملین یوروز کمائے۔ گزشتہ سیزن میں رونالڈو اس فہرست میں 87.5 ملین یوروز کما کر سب سے آگے تھے جبکہ میسی نے 76.5 ملین یوروز کمائے تھے۔ اگر میسی کی آمدنی کا میچز سے موازنہ کیا جائے تو رواں سیزن لا لیگا، چیمپیئنز لیگ، اسپینش کپ، سپر کپ، ارجنٹینا کے لیے 4 انٹرنیشنل میچز اور بارسلونا کے بقیہ 5 میچوں کو ملا کر انہوں نے فیلڈ میں فی منٹ 25 ہزار یوروز کمائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے اسلیے اسلام آباد جا رہا ہوں: عمران خان
 اس دوڑ میں برازیل کے اسٹار نیمار تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 81.5ملین یوروز کمائے۔ چوتھے نمبر پر ریال میڈرڈ کے گیرتھ بیل ہیں جنہوں نے 44 ملین جبکہ بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پی کے نے 29ملین یوروز کمائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مہران کو بھول جائیں، سستی ترین جدید پاکستانی کار متعارف
 منیجرز کی بات کی جائے تو مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور منیجر ہوزے مورینیو 26 ملین یوروز کمار کر سب سے آگے ہیں، چین کے منیجر مارسیلو لپی 23 ملین ڈالرز کما کر دوسرے جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ڈیاگو سیمیو نے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ریال میڈرڈ کے زین الدین زیڈان اور مانچسٹر سٹی کے پیپ گارڈیولا کا بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں