وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ محسودقبائل کے جرگہ اور واناسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آج جنوبی وزیرستان کے دورہ پرپہنچیں گے اور وانا سٹیڈیم میں خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے19اپریل کو اورکزئی میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو بھی وزیرکام نہیں کرے گا، اسے تبدیل کریں گے کیونکہ میچ جیتنے کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔

اورکزئی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ٹیم کا بیٹنگ آرڈرتبدیل کرنا پڑتا ہے، اچھے کپتان نے میچ جیتنا ہوتا ہے اس لیے وہ اپنی ٹیم پر نظررکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ اسے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم کا مقصد ہوتا ہے کہ اپنی قوم کو میچ جتواوں، میں اللہ کو جوابدہ ہوں کہ میں اپنے کمزور لوگوں کو اٹھاؤں۔

میں نے اسی لیے ٹیم میں تبدیلی کی ہے، آگے بھی کروں گا۔عمران خان نے کہا اس وزیر کو لے کر آﺅں گاجو عوام کے لیے کام کرے گا۔ ملک کا سربراہ ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائل کا بہت نقصان ہوا، جتنا میں قبائلیوں کو جانتا ہوں اتنا کوئی نہیں جانتا۔