ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں آنا چاہتیں،ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں آنا چاہتیں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں آنا چاہتی جبکہ حکومت پاکستان ان کی واپسی کے پہلوؤں کو دیکھ رہی ہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی مستقبل میں ملاقات ہوئی تو عافیہ


صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہو سکتی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق عافیہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اچھی چل رہی ہے اور بھارتی انتخابات کے بعد نئی حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی بات پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عافیہ خود پاکستان آنا نہیں چاہتیں تو یہ مکمل طور پر بے بنیاد بات ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عافیہ کی رہائی سے متعلق مارچ تک خوشخبری کی بات کی گئی تھی لیکن اب پھر خاموشی چھا گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات بھی کی تھی اور انہیں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔