بلوچستان کی اتحادی پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

بلوچستان کی اتحادی پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور: تبدیلی سرکار کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا حکومت کے ساتھاتحاد اگست میں ختم ہو جائے گا اور پارٹی اپنی راہیں جدا کرنے میں آزاد ہوگی کیونکہ طے شدہ معاہدے کے مطابق اتحاد کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کیے گئے وعدے کے مطابق حکومت بی این پی (مینگل) اور بلوچستان کے عوام کے تحفظات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔