آرمی چیف نے راولپنڈی میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف نے راولپنڈی میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا
image by ISPR

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا ہے جس میں طلبا کو جدید سائنسی علوم کی تربیت دی جائے گی ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد اصغر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یونیورسٹی کے متعلق بریف کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہائی ٹیک یونیورسٹی کے قیام پر متعلقہ حکام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبا کی کثیر تعداد استفادہ کرے گی ۔

آرمی چیف نے اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کے حوالے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔