موبائل فون کارڈز پر تمام  ٹیکس بحال، سپریم کورٹ نے حکم امتناعی واپس لے لیا

موبائل فون کارڈز پر تمام  ٹیکس بحال، سپریم کورٹ نے حکم امتناعی واپس لے لیا
کیپشن: File Photo

اسلام آباد: سپریم کورٹ  آف پاکستان نے موبائل فون کارڈز پر تمام  ٹیکس بحال کر دیے ،  فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ٹیکس کے معاملات میں  مداخلت نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران ایک اہم قانونی نکتے پر بحث ہوئی کہ کیا 184 تھری کے از خود نوٹس کیس میں ٹیکسز کے معاملات کو سنا جاسکتا ہے یا نہیں۔ 

سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر جاری کیا گیا حکم امتناع واپس لے لیاہے اور موبائل کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کر دیئے گئے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 جون کو حکم امتناع جاری کیا تھا  جس کے تحت موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی معطل کر دی تھی جسے آج واپس لے لیا گیاہے ۔