مسافروں کی بڑی مشکل حل ، پی آئی اے کا مکڈونلڈ کراچی سے معاہدہ طے

مسافروں کی بڑی مشکل حل ، پی آئی اے کا مکڈونلڈ کراچی سے معاہدہ طے
image by facebook

کراچی : اب مسافروں کی پریشانی ختم ہوگئی ،پی آئی اے اور مکڈونلڈ کراچی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن کے مسافروں کو بڑی خوشخبری مل گئی ، پی آئی اے اور مکڈونلڈ کراچی کے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔

معاہدے کی تقریب میں پی آئی اے کے چیئرمین سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ، معاہدے کے تحت پی آئی اے اپنے مسافروں کو بورڈنگ پاسز کے ساتھ مکڈونلڈ کے واوچرز بھی جاری کرے گی ۔

اب پی آئی اے کے مسافر سفر کے بعد مکڈونلڈ میل سے لطف اندوز ہو سکیں گے ، پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ آیا یہ صرف کراچی کیلئے ہے یا پھر ملک بھر میں مسافر استفادہ کریں گے۔