مسلمانوں کو رمضان مبارک، سونم کپور

مسلمانوں کو رمضان مبارک، سونم کپور

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

ان کے اس پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند بھی کیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اداکارہ سونم کپور نے پیغام میں لکھا کہ میرے بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم مبارک ہو۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دوپٹہ اوڑھے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

سونم کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور پیغام کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ان کو جوابات بھی دیئے۔