رمضان کے دوران کاروبار کیلئےقواعدوضوابط کا اعلان

رمضان کے دوران کاروبار کیلئےقواعدوضوابط کا اعلان

سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے دوران کاروبار کیلئےقواعدوضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا اور کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجےتک ہوگا۔

سندھ میں صبح 8سےشام 5بجے تک اشیا خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم احترام رمضان آرڈیننس بھی جاری رہے گا۔پکے ہوئے کھانے کی ڈلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم رکھنے کیلئے حکومت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں نماز اور تراویح گھروں میں ادا کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کیا جا سکے۔مراد علی شاہ نے کہا ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں اور علمائے کرام سے ہماری درخواست ہے کہ حکومت سےتعاون کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتال بھرگئے ہیں، اجتماعات سے گزیز نہ کیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی، ہم نے فیصلے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مشاورت سے کیے ہیں۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ مساجد میں منتظمین ہی نماز تروایح ادا کرسکیں گے۔