کمانڈرز سرحد اور اندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھیں، آرمی چیف

کمانڈرز سرحد اور اندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھیں، آرمی چیف
کیپشن: سیکیورٹی ٹاسک میں اٹھائے گئے اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھا جائے، آرمی چیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے کمانڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرحد اور اندرونی سلامتی کی ذمہ داریوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجرل جنرل باجر افتخار نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ ہدایات اپنے زیر صدارت ہونے والی پرنسپل سٹاف افسران کی سپیشل کانفرنس میں دیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بارڈر پر تعیناتی اور سیکیورٹی ٹاسک میں اٹھائے گئے اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔ اس کے علاوہ فوج کی روٹین اور ٹریننگ کو بھی جہاں تک ہو سکے جاری رکھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس کیساتھ ساتھ آرمی چیف نے یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ رمضان کے دوران عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
سول اداروں کیساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور وہ اس ماہ مقدس کے دوران ہر قسم کے فکر سے بالاتر رہ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکا نے ان حالات میں بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور انڈین ملٹری لیڈرشپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سخت نوٹس لیا۔