احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر شناختی کارڈ کی مدت ختم

 احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر شناختی کارڈ کی مدت ختم
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت پہلی 2 کیٹیگریز میں شامل 57 لاکھ 50 ہزار مستحق خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے  بتایا کہ   کیٹیگری کے تحت 80 فیصد ادائیگیوں کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسری کیٹیگری کے تحت کام تیزی سے جاری ہے۔ 3 کروڑ 50 لاکھ درخوستیں مسترد کی گئیں جبکہ 89000 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈر کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری کیٹیگری کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،جن کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہوگئی تھیان کو امدادی رقم کی ادائیگی بڑا مسئلہ تھا لیکن اب شناختی کارڈ کی مدت کی شرط ختم کر دی ہے جن لوگوں کو فنگر پرنٹس کے مسائل ہیں ان کیلئے بھی متبادل طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جن ریٹیلرز نے مستحقین کو 12000 روپے دیتے وقت کٹوتی کی، ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، احساس راشن پورٹل مستحقین میں راشن کی تقسیم کیلئے ایک مربوط سسٹم ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا سندھ حکومت احساس پروگرام پر سیاست کر رہی ہے جو انتہائی بدقسمتی ہے ، حکومت نے احساس پوسٹرز پر وزیراعظم اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تصاویر آویزاں نہیں کیں، سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی کٹس پر بھی سیاست کی اور وفاقی حکومت کو واپس کردیں کہ یہ کام نہیں کرتیں۔