یونانی کوہ پیما نےدنیا کی دوسری خطرناک ترین چوٹی سر کرلی

 یونانی کوہ پیما نےدنیا کی دوسری خطرناک ترین چوٹی انناپورنا کو سر کرلیا

کھٹمنڈو :مشہور یونانی کوہ پیما آدونی سیکاریس   نے نیپال میں واقع دنیا کی دوسری خطرناک ترین چوٹی انناپورنا   کو سر کرلیا ہے ۔

مشہور یونانی کوہ پیما آدونی سیکاریس Antonis Sykaris نے نیپال میں واقع دنیا کی دوسری خطرناک ترین چوٹی انناپورنا (Annapurna)  سر کر کے یونانی جھنڈہ لہرا دی۔ا انناپورنا (Annapurna) دنیا کی دوسری خطرناک چوٹی ہے جس کی بلندی 8 ہزار 91 میٹر ہے یونانی کوہ پیماہ نے اس چوٹی کو سر کر کے کامیابی حاصل کی  آدونی سیکاریس Antonis Sykaris اس سے پہلے دنیا کی تمام چوٹیاں جن کی بلندی 8000 میٹر تک ہے ان سب کو  سر کرنے والے پہلے یونانی کوہ پیما بن گئے ہیں،  انھوں نے اس فتح کو یونانی قوم کے نام کیا ہے آدونی سیکاریس Antonis Sykaris 2017 میں دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو بھی سر کر چکے ہیں۔
آدونی سیکاریس دنیا کی دوسری بلند ترین اور خطرناک چوٹی کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم میں بھی حصہ لیے چکے ہیں اس مہم میں پاکستانی ہیرو علی سدپارہ بھی ان کے ساتھ تھے اور مہم میں علی سدپارہ لاپتہ ہوئے تھے۔

اناپورنا(Annapurna)  کو سر کرنے کے بعد آدونی سیکاریس نے یونانی قوم کو ایک پیغام میں کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ہدف طے کرنا ناممکن نہیں اگر جدوجہد کی جائے تو ہمیشہ فتح حاصل ہوتی ہے اور زندگی میں اپنے خوابوں کو سچ کرنے کےلیے مستقل اور ضد کے ساتھ لڑنا چاہیے تب ہی آپ اپنے خوابوں  کو پورا کر سکتے ہیں۔  ماؤنٹ اناپورانا کو سر کرنا حقیقی طور پر کوہ پیمائی کی دنیا کا بھی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔