انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز، تلاش میں امریکا سمیت کئی ممالک شامل

انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز، تلاش میں امریکا سمیت کئی ممالک شامل

جکارتہ :انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز کی تلاش میں امریکا سمیت کئی ممالک شامل ہو گئے ۔

انڈونیشیائی نیوی کا دو روز سے اپنی سمندری آبدوز سے رابطہ منقطع ہے۔ آبدوز پر عملے کے 53 ارکان سوار ہیں، جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔آبدوز میں صرف چند گھنٹے کی آکسیجن باقی  ہے۔ 

انڈونیشیا کی بحریہ  کی آبدوز سے آخری بار رابطہ  دو روز قبل جزیرہ بالی کے قریب ہوا تھا۔خدشہ ہے کہ آبدوز سمندر میں اتنی گہرائی میں چلی گئی ہو کہ اب اس سے رابطہ یا اس کی بحالی ممکن نہ ہو۔

انڈونیشیا کی فوج کے مطابق، آبدوز پر مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح تین بجے تک کی آکسیجن موجود ہے۔ امریکا ، آسٹریلیا ، سنگاپور اور ملائیشیا کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر آبدوز کی تلاش میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ  انڈونیشیا کی لاپتا ہوجانے والی آبدوز کو ابھی تک تلاش نہیں کیا گیا تاہم امدادی ہیلی کاپٹرز سے سمندر کی سطح پر تیل کی موجودگی دیکھی گئی ہے جس سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تیل آبدوز سے ہی نکلا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا۔انڈونیشیا کے حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد مانگی ہے ۔

جرمن ساخت کی یہ آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ کے روز سے لاپتا ہے۔