پنجاب میں کورونا سے 98 ہلاکتیں، سب سے زیادہ متاثر لاہور ,24 گھنٹے میں 1452 کیس رپورٹ

پنجاب میں کورونا سے 98 ہلاکتیں، سب سے زیادہ متاثر لاہور ,24 گھنٹے میں 1452 کیس رپورٹ
کیپشن: پنجاب میں کورونا سے 98 ہلاکتیں، سب سے زیادہ متاثر لاہور ,24 گھنٹے میں 1452 کیس رپورٹ
سورس: file

لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے 3073 نئے کیسز اور 98 ہلاکتیں  ہوئی ہیں۔ لاہور سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 24 گھنٹے میں 1452 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  پنجاب میں کل کیسز کی تعداد 285,542 ہو گئی ہے۔ لاہورمیں 1452، ننکانہ 55، قصور 66، شیخوپورہ 58، راولپنڈی 112، جہلم 13، اٹک 23، چکوال 4، مظفرگڑھ 5، حافظ آباد 65 اور گوجرانوالہ 46 میں کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ 30، نارووال 9، گجرات 9، منڈی بہاؤالدین 12، ملتان 174، خانیوال 19، راجن پور 2، لیہ 7، ڈیرہ غازی خان 19 اور وہاڑی میں 14 کیس سامنے آئے ۔ 

فیصل آباد 335، چنیوٹ 26، ٹوبہ ٹیک سنگھ  10، جھنگ 29 اور رحیم یار خان میں 93 ،سرگودھا 90، میانوالی 5، خوشاب 70، بہاولنگر 17، بہاولپور 70، لودھراں 23، بھکر 11، ساہیوال 28، پاکپتن 36 اوراوکاڑہ میں 36 کیس  رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں   کورونا وائرس سے مزید 98 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد  اموات کی کل تعداد 7897 ہوچکی ہے۔ اب تک 4,453،982 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 231،235 ہے۔