کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دیے جا رہے ،شعیب ملک کی ٹیم انتظامیہ پر تنقید

کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دیے جا رہے ،شعیب ملک کی ٹیم انتظامیہ پر تنقید
کیپشن: کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دیے جا رہے ،شعیب ملک کی ٹیم انتظامیہ پر تنقید
سورس: file

لاہور: پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف اپ سیٹ شکست پر ٹیم مینجمنٹ پر برس ‏پڑے۔

تجربہ کار کھلاڑی نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ  ٹیم مینجمنٹ ‏پسند نا پسند سے فیصلےکریگی توٹیم سےکیا امید کی جاسکتی ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ کپتان کو فیصلےکرنے نہیں دیئےجائیں گے ٹیم ‏اسی طرح پرفارم کرے گی۔ جب انتظامیہ پسند اور ناپسند پر انحصار کرتی ہے خاص کر اس وقت ‏جب آپ کی کرکٹ صرف زندہ رہنے کی حالت میں ہے، تو پھر بحیثیت نیشن اس کے علاوہ اور کیا ‏توقع رکھے جا سکتی ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ جو غلط فیصلےکیےگئے انہیں واپس لینےکی ضرورت ہے، پاکستان ٹیم ‏کوایک انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔

زمبابوے سے شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز، لیجنڈز، ماہرین اور کرکٹ حلقوں سے جڑے افراد ‏نے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم زمبابوے کے 119 رنز کے ہدف میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔