کورونا کی خطرناک صورتحال میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں: شاہ محمود قریشی

کورونا کی خطرناک صورتحال میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں: شاہ محمود قریشی
کیپشن: کورونا کی خطرناک صورتحال میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں: شاہ محمود قریشی
سورس: file

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ کوویڈ کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارت کے عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پاکستان کے عوام کی طرف سے بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان اس وباء سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لئے کام کرتا رہے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 انفیکشن کی موجودہ لہرنے ہمارے خطے کو بری طرح سے متاثر کیا ہے،پاکستان کے عوام کی طرف سے بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 اس بات کی ایک بار پھر یاد دھانی کراتا ہے کہ انسانی ایشوز پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہئے،پاکستان اس وباء سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لئے کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ مسلسل تیسرے روز بھی تین لاکھ سے زائد مریض سامنے آگئے۔ ہسپتالوں میں آکسیجن ختم ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، مزید 2 ہزار 621 لوگ ہلاک ہوگئے۔تین روز میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کورونا کا گڑھ بن گیا، روزانہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔ ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث مریض گھروں میں ہی سسک سسک کر دم توڑنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی سرکار ہلاکتوں کی تعداد چھپانے لگی، بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہوسکتی ہے۔ کورونا سے شدید متاثر علاقوں میں مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کیلئے دوسری ٹرین لکھنو پہنچ گئی۔

مہارشٹرا میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو بھی نافذ ہے، دیگر کئی متعدد ریاستوں میں صورت حال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔ مودی سرکار کا صحت کا نظام بری طرح ناکام نظر آرہا ہے۔ ہسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔