کورونا وائرس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تاحکم ثانی بند

کورونا وائرس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تاحکم ثانی بند
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تاحکم ثانی بند کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری ونجی کالج تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں کالج بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولپور اور شیخوپورہ شامل ہیں، اس لئے یہاں کالجز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی کالجز بند رہیں گے جبکہ ملتان، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، ڈی جی خان، قصور، بہاولنگر، چکوال اور بھکر میں بھی کالجزبند رہیں گے۔