کورونا وائرس کا پھیلاؤ، خیبرپختونخواہ میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا اعلامیہ جاری

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، خیبرپختونخواہ میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا اعلامیہ جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے پیر26 اپریل سے عید تک بند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 فیصد سے زائد شرح کے علاقوں میں سکول بند ہوں گے، نویں اور بارہویں تک تعلیمی ادارے 26 اپریل سے عید تک بند ہوں گے، مزارات، سینما ہاﺅسز، کھیل و ثقافت اوردیگر سرگرمیوں پربھی پابندی ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سواریاں سفر کرسکیں گی جبکہ تمام سرکاری ونجی دفاترمیں 50 فیصدعملہ دفاتر اور نصف گھروں سے کام کرے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے مطابق بازار اور مارکیٹیں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہیں گی۔ 
این سی او سی کے مطابق میڈیکل سٹور،تندور،طبی خدمات،ویکسی نیشن سنٹرکھلے رہیں گے جبکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے لے جانے کی سہولت ہو گی، صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا۔