’بلاول بھٹو ایک دو روز تک وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے‘

’بلاول بھٹو ایک دو روز تک وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے‘

لندن: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز تک بطور  وزیر خارجہ حلف اٹھا لیں گے۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپس پاکستان روانہ ہو چکے ہیں جہاں  ایک دو روز تک وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول کا وزیرخارجہ بننا پہلے سے طے شدہ معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، شیری رہنما اور سید نوید قمر پر مشتمل  پیپلزپارٹی کا وفد گزشتہ چند روز سے لندن میں موجود ہے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر لیگی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یاد  رہے کہ بلاول بھٹو نے چند روز قبل ہونے والی نئی وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت تو کی تھی لیکن وزیر خارجہ کا حلف نہیں اٹھایا تھا جس بارے میں کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کچھ معاملات پر بات چیت ہونے کے بعد بلاول بھٹو وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔

مصنف کے بارے میں