حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے نام دوبارہ شامل کرنیکا اعلان

حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے نام دوبارہ شامل کرنیکا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )  کی رہنما اور  چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری  نے سابقہ حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی سے نکالے گئے ناموں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق  شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ساڑھے 8 لاکھ کارڈ بند کر دیئے تھے جن کو دوبارہ بحال کر رہے ہیں ، متاثرین اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھجیں ،انشاللہ جلد کارڈ بحال ہو جائیں گے اور غریب عوام اس کارڈ سے مستفید ہونگے۔
https://twitter.com/ZiaAzizBhutta3/status/1518096527742455810?s=20&t=qx6vfi0FEveMeukC266fPg

یاد رہے کہ نادرا نے گزشتہ 8 سال بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کا تفصیلی جائزہ لیا تھا جس میں فائدہ اٹھانے والے افراد سے متعلق انکشافات سامنے آنے کے بعد سابقہ حکومت نے سال 2019 میں ملک بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 نادرا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بی آئی ایس پی میں شامل  5 لاکھ 25 ہزار افراد ایک یا زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کر چکے ہیں جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنیوالے 44 ہزارافراد کے پاس ایک یازائد گاڑی یاموٹرسائیکل ہے۔سرکاری ملازمین بھی پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے اور ایسے افراد بھی پروگرام سے رقم لیتے رہے جن کے پاس  12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں