شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار آج لاہور آئیں گے

شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار آج لاہور آئیں گے

لاہور: شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار آج لاہور کا دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج  لاہور میں نجی مصروفیات  سے بھرپور دن گزاریں گے،  شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار اپنی بیٹیوں کے گھر جائیں گے  اور  ماڈل ٹاون میں عزیز و اقارب سے ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم جاتی امراء جائیں گے ۔ وزیر اعظم جاتی امراء میں اپنے والدین ، بھائی عباس شریف اور بھابھی کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دینگے ۔شہباز جاتی امراء میں مریم نواز سے بھی ملاقات کرینگے۔

دوسری جانب  پارٹی کی سینئر قیادت وزیراعظم سے آج لاہور میں ملاقات کرے گی جس میں  حکومتی امور اور پنجاب کی صورتحال زیربحث آئے گی۔جبکہ وفاق کے حوالے سے  آئندہ ہونے والے  اقدامات پر بھی ٖغور کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں