عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو انگشت بدنداں کر دے گی: شیخ رشید

عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو انگشت بدنداں کر دے گی: شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو انگشت بدنداں کر دے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغا میں شیخ رشید احمد نے کہا ’ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ لوگ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہئے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کیلئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔ 
سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کیلئے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے لیکن قوم میری بات یاد رکھے کہ عمرا خان کی اسلام آباد کیلئے کام دنیا کو انگشت بدنداں کر دے گی اور ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم عمر یہ موجودہ حکومت ہو گی۔ رہے گا نام اللہ کا۔‘ 

9c192406dcda05dca3df60c6f8c2f109

مصنف کے بارے میں