ڈیزل بحران کے ذمہ دار ہم نہیں موجودہ حکومت ہے: حماد اظہر 

ڈیزل بحران کے ذمہ دار ہم نہیں موجودہ حکومت ہے: حماد اظہر 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے معاشی امور حماد اظہر  نے کہا ہے کہ ڈیزل بحران کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ موجودہ حکومت ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ  اس وقت دیہی علاقوں میں ڈیزل کے لئے قطاریں لگی ہیں۔ہم اپنی حکومت میں ڈیزل کا ذخیرہ بلند ترین سطح پر چھوڑ کرگئے جو 32 روز کیلئے کافی تھا۔ 

حماد اظہر نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت نے باقی معاملات کی طرح اس کو بھی بدانتظامی اور ابہام کی نظر کر دیا۔مارکیٹ کو متضاد اشارے دیتے رہے اور اب ذخیرہ اندوزی شروع ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں