اداکارہ ریما نے سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل پر حقیقت بتا دی

 اداکارہ ریما نے سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل پر حقیقت بتا دی

لاہور:   اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا ایک سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل بنایا گیا جو جھوٹ پر مبنی تھا اور اس سے بہت  تکلیف ہوئی، وہ آج بھی اس اسکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریما نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اسکینڈل جھوٹا تھا اور وہ ایک صحافی نے بنایا تھا، تاہم انہوں نے اس سیاستدان کا نام لینے سے گریز کیا جن کے ساتھ ان کا جھوٹا اسکینڈل بنایا گیا تھا۔

اداکارہ نے اسکینڈل بنانے والے صحافی کا نام لینے سے بھی گریز کیا،  اور کہا کہ اسی صحافی ہی شان اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے لیے اکساتے رہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ اور شان فلم انڈسٹری میں آئے تو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئے اور انہیں ’سپر اسٹار‘ جیسی حیثیت مل گئی اور لوگ انہیں چاہنے لگے۔