تیج بہادر نے مودی سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دیدی

تیج بہادر نے مودی سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی: بھارتی فوج میں ناانصافی، ظلم اور غیر معیاری کھانے کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے  سرحدی فورس کے جوان تیج بہادر یادیو کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اس نے مودی سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دے دی ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں تیج بہادر کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ نااںصافی ہوئی جس کے خلاف اس نے آواز بلند کی لیکن اسے برطرف کر دیا گیا۔ تیج بہادر کا مزید کہنا ہے کہ اسے بغاوت پر اترنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس نے مودی سرکار کو 25 اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے معاملے کی درست طریقے سے تحقیقات نہ کی گئیں تو وہ بغاوت کرکے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا جس کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی اور اعلیٰ عہدے دار ہوں گے۔

تیج بہادر نے ویڈیو میں اور کیا کیا الزامات لگائے ویڈیو میں دیکھیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں