الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا

لاہور :الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر فوج تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نے بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبے پر الیکشن کمیشن سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنز پر فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی ، ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات رہے گی اور فوجی جوان ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک پولنگ سٹیشن کے اندر رہیں گے۔
واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ،اس نشست پر ن لیگ کی جانب سے کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد، پیپلزپارٹی کے فیصل میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہوں گے اوراین اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔