امریکا شمالی کوریا پر عائد پاپندیاں جلد ہٹا دے، چین کا مطالبہ

امریکا شمالی کوریا پر عائد پاپندیاں جلد ہٹا دے، چین کا مطالبہ

بیجنگ:چین نے امریکا سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا اور امریکا کو متنبہ کیا ہے اس طرح کی تادیبی کاروائیوں سے چین امریکا تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے منگل کے روز چین اور روس کی دس کمپنیوں اور چھ افراد پر پابندی عائد کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ کمپنیاں اور افراد شمالی کوریا کوایٹمی اور میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دوسری طرف چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اگر کسی نے سیکیورٹی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی تو اسکو چینی قوانین کئے مطابق سزا دے جائے گی۔

اُن کامزید کہنا تھا موجودہ پابندیوں سیکیورٹی کونسل کے فریم ورک کی خلاف ورزی ہے۔ چین ان لوگوں یا کمپنیوں کی مکمل مخالفت کر تا ہے جو اسلحہ سازی میں قوانین کی خلاف ورزی کریں گئے۔ امریکا کے حالیہ اقدمات مشکل کو حل کرنے میں مدد گار نہیں ہونگے۔