عیدا لاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک دن کا اضافہ ،سعودی عرب میں تمام بینک 6 ستمبر کو کھلیں گے

عیدا لاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک دن کا اضافہ ،سعودی عرب میں تمام بینک 6 ستمبر کو کھلیں گے

ریاض:سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک کے شہریوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ سعودی عرب مانیٹری اتھارٹی "ساما"نے اعلان کیا ہے کہ عیدا لاضحیٰ کے موقع پر بینکوں کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔اب  مقامی بینک 15ذی الحجہ 1438ھ عیدا لاضحیٰ کے بعد  6ستمبر 2017ءسے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس سرکاری اداروں میں 16چھٹیاں دی ہیں ۔جبکہ نجی اداروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔ رواں برس حج کرنے والے غیر ملکیوں کو بھی دس سے پندرہ دن کی چھٹی دینے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں