ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کے لیے انٹرنیٹ" پیکجز "میں بہتری اور شفافیت لائیں ,سعودی ٹیلی کام اتھارٹی

ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کے لیے انٹرنیٹ

ریاض:انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ پیکیج کو منصفانہ بنانے کی مہلت آج جمعرات کوختم ہو جائےگی۔ اتھارٹی نے مملکت میں کام کرنے والی تمام موبائل فون کمپنیوں ایس ٹی سی، موبائیلی اور زین کو اپنا نیٹورک بہتر کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی تھی۔

کمپنیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ 2ذی الحجہ 1438 ھ تک انٹرنیٹ پیکیج کے درست استعمال کی پالیسی متعارف کرائیں۔ انٹرنیٹ پیکیج میں شفافیت لائیں۔ صارفین کو  جو بھی  پیشکش دی جائے وہ بالکل  صاف اور کسی بھی چھپے ہو ئے چارجز سے پاک ہو ۔

اتھارٹی کا کہناتھا کہ انٹرنیٹ پیکیج میں شفافیت کی پالیسی اختیار نہ کرنے کا مطلب یہ ہو گا کہ موبائل کمپنیاں خود کو پابندیوں سے بالا سمجھ رہی ہیں۔ موبائل کمپنیاں اَن لمیٹڈ انٹرنیٹ پیکیج کے سلسلے میں صارفین کے ساتھ شفاف نہیں ۔ نئی قراردادوں کے تحت کمپنیوں کو اپنا ریکارڈ درست کرنا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔