رنبیر سنگھ نے بڑے شو کی میزبا نی سے انکار کر دیا

رنبیر سنگھ نے بڑے شو کی میزبا نی سے انکار کر دیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکار رنبیر سنگھ نے بڑے شو کی میزبانی کر نے سے انکار کر دیا ہے۔رنبیر سنگھ بالی ووڈ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی اعلی کارکر دگی کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔
رنبیر سنگھ نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ وہ ریا لٹی شو "اوم شانتی اوم" میں میزبانی نہیں کریں گےبلکہ شو پریمیر میں ڈانس پرفارمنس دیںگے اس شو میں  14حریفوں کو بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔
رنبیر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شو کا فارمیٹ منفرد ہے اور وہ پروگرام کے پریمیئر کاحصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ ابتد ائی تفصیلات کے مطابق سونا کشی سنہا ،یوگا گرو رام دیو  شو "اوم شانتی وام"میں بطور جج فرائض سر انجام دیں گے.

گائکی کے اس پروگرام میں بھجن کو فروغ دیا جائے گا۔ تاہم شو کی میزبانی رنبیر سنگھ کی بجائے اپارشکتی کھورانا کریں گے۔