قطر نے ایران میں اپنا سفیر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ،بحرینی وزیر خارجہ سیخ پاء

قطر نے ایران میں اپنا سفیر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ،بحرینی وزیر خارجہ سیخ پاء

ریاض:قطری دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں اپنا سفیر بحال کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ قطر تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اسی جذبے سے سفیر کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد  بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد نے کہا ہے کہ قطر متضاد فیصلے کررہا ہے۔ ایک طرف تو وہ اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس جانے سے روک رہا ہے اور دوسری جانب ایران میں اپنا سفیر بحال کررہا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ قطر نے اپنے شہریو ں کو حج پر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ا ور دوسری طرف اسلام اور اسکے پیرو کارو ں کی مدد کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے یہاں اپنا سفیر بحال کردیا۔ فیصلوں میں تضاد اسی کو کہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔