فہیم اشرف بھی بنگلہ دیش میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا حصہ بنیں گے

فہیم اشرف بھی بنگلہ دیش میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا حصہ بنیں گے

لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں ایک کے بعد ایک پاکستانی سٹار کرکٹرز جڑنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق  حسن علی ، شعیب ملک ، فخر زمان کے بعد فہیم اشرف بھی بنگلہ دیش میں ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا حصہ بنیں گے.


  فہیم اشرف بنگلہ دیش  کرکٹ لیگ میں  کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے پہلے کومیلا وکٹورینز سے حسن علی ، شعیب ملک ، فخر زمان اور عمران خان جونئیر کا بھی معاہدہ  بھی ہو چکا ہے ۔ واضح رہے کہ فہیم اشرف  چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔