عامر خان کا نام سب سے زیادہ کمانے والے اداکارو ں کی فہرست میں نہ ہونے کی اہم وجوہات منظر عام پر آگئیں

عامر خان کا نام سب سے زیادہ کمانے والے اداکارو ں کی فہرست میں نہ ہونے کی اہم وجوہات منظر عام پر آگئیں

ممبئی:امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ روز سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کردی تھی جس میں بالی ووڈ کے تین سپر اسٹارز جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس فہرست کے مطابق جن 3 بالی ووڈ اسٹارز نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی اس میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار شامل تھےجبکہ حیران کن طور پر معروف اداکارعامر خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اس کی ایک وجہ یہ مانی جا رہی تھی کہ عامر خان ان تینوں اداکاروں کی نسبت سال میں ایک ہی فلم کرتے ہیں۔
لیکن عامر خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کو اپنی کما ئی کے بارے میں معلوما ت منظر عام پر لانے سے نفرت ہے۔ اور انہوں نے اپنی دولت کی معلومات شئیر نہیں کیں جس کی وجہ سے ان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔