بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان نے شاہ رخ خان کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان نے شاہ رخ خان کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا

ممبئی :معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نہ صرف فلم انڈسٹری میں دلوں کے بادشاہ مانے جاتے ہیں بلکہ میزبانی کے گرو بھی مانے جاتے ہیں۔لیکن میزبانی کے  گرو  شاہ رخ خان کو  بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان  سےمعافی مانگنی پڑ گئی ۔ 
 تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز کرن جوہر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شئیر کیں جس کے ذریعے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتا یا کہ وہ شاہ رخ خان کے شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کےمطابق کرن جوہر کے ساتھ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مدعو کیا گیاتھا ، لیکن شاہ رخ ان دونوں کو مدعو کرکے خود وقت پر ریکارڈنگ پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث میتھالی کو تین سے چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
تاہم جیسے ہی شاہ رخ خان سیٹ پر پہنچے انہوں نے دیر سے آ نےکے باعث سب سے پہلے میتھالی سے معافی مانگی اور اپنے تاخیر سے آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں رش میں پھنس گئے تھے اس لیے وقت پر نہ پہنچ سکے۔