مختلف سمارٹ فونز سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر دوبارہ حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ

مختلف سمارٹ فونز سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر دوبارہ حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ

اسلام آباد: اگر فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو بہت افسوس ہوتاہے،کیونکہ ان سے لوگوں کی یادیں جڑی ہوتی ہیں،تاہم اب چند آسان طریقوں کو آزماکراسمارٹ فون سے غلطی سے ڈیلیٹ ہوئی تصاویر کو واپس لایا جاسکتا ہے۔


اسمارٹ فون

اگر اسمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو سب سے پہلے وائی فائی منقطع کردیں،اور موبائل کو ایروپلین موڈ پر ڈال دیں،اس طرح ڈیلیٹ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے رک جائے گا۔

اینڈرائیڈ فون

اینڈرائیڈ صارفین  اپنے فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے ‘ڈسک ڈگر’نامی ٹول استعمال کریں،یہ ڈیوائس کے ‘کیشے’میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے،تاہم ان کا ریزولوشن متاثر ہوسکتا ہے۔

آئی فون

گزشتہ سال آئی فون  کے آئی او ایس میں ‘ریسنٹلی ڈیلیٹ ‘کااضافہ کیا گیا ہے،جہاں غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں،اس آپشن کا استعمال کرکے  آپ اپنی تصاویر کو واپس لاسکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔