بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث چین نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

 بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث چین نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

نئی دہلی: بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں اضافے کے باعث چین نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران بہت احتیاط سے کام لیں۔ اس ہدایت کی دوسری وجوہات میں حالیہ ٹرین حادثات، سیلاب کی صورتحال اور وبائی امراض بھی شامل ہیں۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کی گئی ایک ہدایت میں کہا گیا ہے کہ چینی شہری سفر کے دوران اپنی ذاتی سلامتی کا خیال رکھیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں، سفر کے دوران اپنا شناختی کارڈ ضرور ساتھ رکھیں، اپنے سفر کی تفصیلات کے بارے میں اپنے ساتھیوں، دوستوں اور فیملی کوآگاہ رکھیں۔ یہ ایڈوائزری اس سال کے آواخر تک لاگو رہے گی۔

چین اور انڈیا کے درمیان گذشتہ دومہینے سے ڈوکلام سرحدی خطے میں زبردست کشیدگی ہے۔ چین کئی باربھارت کو وارننگ دے چکا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو ڈوکلام خطے سے واپس بلائے جہاں چین کے بقول یہ فوجی غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں اور چینی فوج کو ایک سڑک کی تعمیر سے روک دیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ زمین بھوٹان کی ہے اور اس کی فوج بھوٹان کی درخواست پر اس علاقے میں داخل ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں