26 پاکستانی عازمین حج خالق حقیقی سے جا ملے

 26 پاکستانی عازمین حج خالق حقیقی سے جا ملے

 اسلام آباد: سعودی عرب پہنچنے والے 26 پاکستانی عازمین حج خالق حقیقی سے جا ملے اور انہیں جہاں دفنایا گیا ہے وہ کسی سعادت سے کم نہیں ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج سے قبل اب تک 26 پاکستانی طبعی اموات کا شکار ہوئے جنہیں ورثاء کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں دفنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں عازمین حج کی 1200 سرجریاں مکمل کرلی گئیں، حجاج کرام کے 108 دل کے آپریشن کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تمام ہسپتالوں میں عازمین حج کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج میں اب تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی سیکڑوں سرجریاں کی گئی ہیں۔ ان میں دل کے 102 آپریشن، اوپن ہارٹ سرجری کے 6، گردوں کے 752، آنکھوں کے 32 اور دیگر متفرق 259 سرجریاں کی گئیں۔

مصنف کے بارے میں