باقاعدگی سے انڈے کھانا صحت کے لیے نہایت مفید عمل ہے

باقاعدگی سے انڈے کھانا صحت کے لیے نہایت مفید عمل ہے

 زیادہ تر لوگ ناشتے میں انڈے کھاتے ہیں کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین، آئرن، امائنو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

روزانہ باقاعدگی سے 2 انڈے صحت پر نہایت بہترین اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق انڈے لیوٹین نامی جز سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ جز بینائی کو درست رکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

انڈے وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو کہ کیلشیئم کو جسم میں بہتر طریقے سے جذب کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی بھی بڑھاتا ہے۔

انڈوں میں موجود بائیوٹن، وٹامن بی 12 اور دیگر پروٹینز بالوں اور جلد کی مضبوطی اور لچک میں کردار ادا کرتے ہیں، اسی طرح انڈے کھانے کی عادت جگر سے زہریلے مواد کے اخراج کے عمل کو بہتر کرتی ہے۔

انڈے امراض قلب کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔ جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ کینسر کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔

بانجھ پن سے بچاﺅ کے لیے ضروری ہیں۔

مصنف کے بارے میں