پی سی بی نے عمر اکمل اور مکی آرتھر تنازع پر کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے عمر اکمل اور مکی آرتھر تنازع پر کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمراکمل اورمکی آرتھرتنازع کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سارے معاملے کو حل کرنے اور تحقیقات کرنے کیلئے پی سی بی نے انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔انکوائری کمیٹی پی سی بی کے عہدیداروں پر ہی مشتمل ہو گی۔انکوائری کمیٹی فریقین کاموقف جانےگی۔کمیٹی واقعے میں موجود دوسرے لوگوں کےبیانات بھی رکارڈ کرےگی۔

یاد رہے کہ عمراکمل نےپریس کانفرنس میں مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا۔پی سی بی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی دیا تھا جس کا جواب عمر اکمل نے گزشتہ روز جمع کرا دیا تھا۔

اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہعمراکمل کاجواب پڑھ کرچیف آپریٹنگ آفیسرکےپاس بھیج دیا. عمر اکمل کیس کافیصلہ ایک ہفتے میں کردیں.