تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، شعیب اختر

تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، شعیب اختر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سیکیورٹی تشکیل دی ہے جس نے انٹرنیشنل ٹیم کو پاکستان آنے پرقائل کیا۔ پہلےدن سےکوشش کررہے تھے ٹاپ کھلاڑی ملک میں آئیں .انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں جائلز کلارک کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔انٹرنیشنل کمیونٹی ابھی کراچی کا دورہ کرنے کیلئے راضی نہیں ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ  پاکستان کی حالیہ پرفارمنس سے بھی بین الاقوامی سطح پر دباؤ پڑا ہے۔ پاکستانی قوم کرکٹ کی بہت بڑی فین ہے.

دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کو دورہ کر رہے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے.

یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان کو دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کا آج اعلان کیا ہے۔ جن میں جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کپتان،ہاشم آملہ ،ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل اور عمران طاہر آسڑیلیا سے سابق کپتان جارج بیلی , بین کٹنگ اور ٹم پین انگلینڈ کے پال کالنگ ووڈ  ، دو مرتبہ کی ورلڈ ٹی20 چیمپیئن ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی اور سیموئیل بدری ، بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال،نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ اور سری لنکا کے تشارا پریرا شامل ہیں۔