نجم سیٹھی کا جھوٹ پکڑا گیا، پاکستانی قوم سے سنگین جھوٹ بول ڈالا

نجم سیٹھی کا جھوٹ پکڑا گیا، پاکستانی قوم سے سنگین جھوٹ بول ڈالا

لاہور: نجم سیٹھی نے پوری پاکستانی قوم کو دھوکہ دے دیا ۔نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون  ٹیم کا اعلانکرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون ٹیم میں 5 جنوبی افریقی کھلاڑی شامل ہیں لیکن حقیقت میں ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں 6 کھلاڑی ایسے ہیں جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ دراصل  گرانٹ ایلیٹ کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہی ہے لیکن انہوں نے کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کی اور نیوزی لینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیلی ہے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دیگر کھلاڑی جو ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ہیں اور پاکستان کا دورہ کر نے پر راضی ہیں ان میں ، فاف ڈوپلیسی کپتان، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر ، مورنے مورکل او رعمران طاہر شامل ہیں۔