پاک آرمی میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے کر دیے گئے:آئی ایس پی آر

پاک آرمی میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے کر دیے گئے:آئی ایس پی آر
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی : پاک آرمی میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے کر دیے گئے جس کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاکوچیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزاکوانسپکٹرجنرل کمیونیکشنزاینڈآئی ٹی مقررکر دیا گیااس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزاکورکمانڈرکراچی تعینات تھے جبکہ کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاکوچیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکورکمانڈرراولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کورکمانڈرملتان تعینات کر دیا گیا ہے اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ہیوی انڈسٹریزٹیکسلاتعینات تھے۔

کورکمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگرکوچیئرمین ہیوی انڈسٹریزٹیکسلاتعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزکوکورکمانڈرکراچی مقررکردیاگیا جبکہ لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیزانسپکٹرجنرل کمیونیوکیشنزاینڈآئی ٹی کے عہدے پرتعینات تھے۔