لیگی رہنماﺅں کی نواز شریف،مریم نواز سے ملاقات،سابق وزیراعظم کیپٹن(ر)صفدر کی انجیو پلاسٹی سے بے خبر

لیگی رہنماﺅں کی نواز شریف،مریم نواز سے ملاقات،سابق وزیراعظم کیپٹن(ر)صفدر کی انجیو پلاسٹی سے بے خبر
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور مریم نوازسے ملنے والوں کا تانتا بند ھارہا۔خواجہ آصف، پرویز رشید،دانیال عزیز اورمریم اورنگ زیب سمیت دیگر رہنماؤں نے جیل میں قائد سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنماﺅں نے سابق وزیراعظم کو عید کی مبارکبادی۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ دو دن ملنے نہیں دیا گیا، آج ملاقات کے لیے آیا ہوں، صدر کی نامزدگی اور تحریک کے بارے کوئی بات نہیں کروں گا۔ پر ویز رشید بولے صدارتی انتخاب کیلئے اعتراز احسن کے نام پرتب غور کرینگے جب وہ اڈیالہ جیل آکر نوازشریف سے معافی مانگیں۔

جیل کے کانفرنس ہال میں شریف خاندان سمیت47 لیگی رہنما اپنے قائدسے ملے عباس شریف،راحیل منیر، ایاز صادق ،خواجہ آصف ،سعد رفیق ،دانیال عزیزاور راجہ ظفرالحق سمیت 47لیگی رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ جیل کے باہرمتوالوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔

نوازشریف اور مریم نواز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی انجیو پلاسٹی سے بے خبر نکلے اور جب نوازشریف اور مریم نواز نے لیگی رہنماؤں سے کیپٹن (ر)صفدر کی صحت کے بارے میں سوال کیا۔لیگی ذرائع کے مطابق آر آئی سی میں زیرعلاج کیپٹن صفدر کی انجیو پلاسٹی کا میاں صاحب کو علم نہیں تھا جبکہ انجیو پلاسٹی پر نوازشریف اور مریم نواز نے پریشانی کا اظہار کیا ۔

لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں صدر کے انتخاب پر بات چیت اور لائحہ عمل بارے غور کیا گیا اورنوازشریف ،مریم نواز نے شریف فیملی کے ساتھ اکھٹے کھانا بھی کھایا۔